کوئٹہ کی 10یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم چوتھے روز بھی جاری ہے، حکام کے مطابق مہم کے پہلے تین روز پولیو ویکسی نیشن کا 50فیصد سے زائد ہدف حاصل کرلیا گیا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے حکام کے مطابق کوئٹہ کی 10یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی خصوصی پولیو مہم کا آج چوتھا روز ہے، پولیو رضاکار گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کےقطرے پلا رہے ہیں۔
مہم میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 10ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کےمطابق مہم کے پہلے تین روز پولیو ویکسی نیشن کا 50فیصد سے زائد ہدف حاصل کرلیا گیا، انسداد پولیو مہم کل جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی۔