• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھی کرکٹر سامعہ افسر میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، عاقب جاوید


پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ننھی کرکٹر سامعہ افسر کی ٹیکنیک اچھی ہے، اس میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید اور ننھی کرکٹر سامعہ افسر نے شرکت کی ، اس موقع پر عاقب جاوید نے کہا کہ ہم لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی بھی ٹریننگ کررہے ہیں۔

ہیڈ کوچ لاہور قلندرزعاقب جاوید کاکہنا تھا کہ لاہور قلندرہائی پرفارمنس سینٹر کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں قائم ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہمیں حکومت اور پی سی بی کی جانب سے کبھی سپورٹ نہیں ملی جو کہ مایوس کن ہے۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ ہمارا ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے، اگر کسی میں ٹیلنٹ ہے تو ویڈیو بنا کر بھیجیں، ہم مزید تربیت فراہم کریں گے۔

ننھی کرکٹر سامعہ افسر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ لاہور قلندرزعاقب جاوید نے کہا کہ سامعہ افسر کی ٹیکنیک اچھی ہے، اس میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

اس موقع پر جیو پاکستان میں شریک ننھی کرکٹر سامعہ افسر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 3 سال کی عمر سے کرکٹ کھیلنا شروع کی اور بابر اعظم پسندیدہ کرکٹر ہیں، ان کی طرح نام بنانا چاہتی ہوں۔

سامعہ افسر نے کہا کہ میں آل راؤنڈر بننا چاہتی ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی دلچسپی ہے جبکہ خواتین کرکٹرز میں بسمہ فاروق میری آئیڈیل ہیں۔

ننھی کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو بابا کے ساتھ ٹریننگ کرنے جاتی ہیں، وہ ایک اچھی آل راؤنڈر بننا چاہتی ہیں اور عالیہ ریاض کی بولنگ کا سامنا کرنا چاہتی ہیں۔

سامعہ افسر نے بتایا کہ میری فیورٹ شارٹ کور ڈرائیو ہے۔

تازہ ترین