• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی آج 31 برس کی ہوگئی ہیں۔

23 جولائی 1989 کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں پیدا ہونے والی تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی آج اپنی 31ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور اِس حوالے سے اُنہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹور ی میں اپنی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز شیئر کیں۔

تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اُن ڈھیر سارے خوبصورت لال گلابوں کی بھی تصویر شیئر کی جو اُن کے دوستوں کی جانب سے اُنہیں تحفے میں دیے گئے۔

اِس کے علاوہ برکو کیراٹیلی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اُن تمام لوگوں کی انسٹا اسٹوری کے اسکرین شارٹ بھی شیئر کیے جنہوں نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ برکو کیراٹیلی نے ترک سریز ’ارطغرل غازی‘ میں گوکچہ خاتون کا کردار نبھایا تھا جس میں اُنہیں معصوم چہرے، سلجھی ہوئی طبیعت اور صاف دل رکھنے والی شخصیت دکھایا گیا تھا لیکن ارطغرل اور حلیمہ سلطان کی شادی کے بعد گوکچہ خاتون کو ڈرامے میں حسد کرنے والی خاتون کے روپ میں بھی دکھایا گیا تھا۔

گوکچہ خاتون کے حسد کی وجہ یہ تھی کہ وہ ترک سیریز کے مرکزی کرادار ارطغرل سے بےحد محبت کرتی تھیں۔

تازہ ترین