• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کھلاڑیوں کی مانچسٹر میں بھی بھرپور ٹریننگ

دورۂ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے مانچسٹر میں بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ پانچ اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔

دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیم کی مانچسٹر میں ٹریننگ جاری ہے، قومی کھلاڑیوں نے کاؤنٹی گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔

کرکٹرز کے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے دو مختلف گروپس میں سیشنز ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کل سے شروع ہوگا، جسے فرسٹ کلاس میچ کا درجہ حاصل ہے۔

پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف دورے پر تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔

تازہ ترین