• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امبر ہرڈ کا جونی ڈیپ پر تشدد کرنے کا اعتراف اور الزام

امبر ہرڈ کا جونی ڈیپ پر تشدد کرنے کا اعتراف اور الزام 


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے لندن کی ہائی کورٹ میں سابق شوہر جونی ڈیپ پر ایک بار تشدد کرنے کا اعتراف کرلیا۔ذرائع کے مطابق جونی ڈیپ کی جانب سے برطانوی اخبار ʼدی سن‘ کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت کے دوران اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اداکارہ نے سابق شوہر کو مکے مارنے کا اعتراف کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مارچ 2015 میں لاس اینجلس کے ایک گھر میں انہوں نے اس وقت جونی ڈیپ کو مکا مارا تھا جب انہیں خدشہ ہوا کہ ان کے سابق شوہر اداکارہ کی بہن کو دھکا دے کر سیڑھیوں سے گرا دیں گے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق شوہر کو اس وقت مکا مارا تھا جب وہ بحث کے دوران الجھ پڑے تھے اور انہیں یاد آیا کہ ماضی میں ان کے شوہر اپنی ایک گرل فرینڈ کو بھی سیڑھیوں سے دھکا دے چکے ہیں۔جہاں امبر ہرڈ نے 22 جولائی کو اپنے بیان میں شوہر پر تشدد کا اعتراف کیا، وہیں 23 جولائی کو انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق شوہر نے ان پر ایک بار شراب کی خالی بوتلوں سے ایسے حملہ کیا تھا جیسے وہ ان کی جانب دستی بم پھینک رہے ہوں۔

تازہ ترین