• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول مناظرہ کرلیں ہم قوم کے سامنے آپ کو آئینہ دکھانے کیلئے تیار ہیں، مراد سعید

بلاول مناظرہ کرلیں ہم قوم کے سامنے آپ کو آئینہ دکھانے کیلئے تیار ہیں، مراد سعید


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو پیشکش کی ہے کہ کسی بھی میڈیا چینل، کسی بھی اینکر کے پروگرام یا عوامی جلسے میں مناظرہ کرلیں ہم قوم کے سامنے آپ کو آئینہ دکھانے کیلئے تیار ہیں۔

بلاول بھٹو نے پارلیمان میں بحث کرنے کے بجائے بھاگنے کو ترجیح دی،جن کیساتھ آج کل بلاول کا محبت کا رشتہ ہے، عالمی عدالت انصاف میں انہوں نے جو بیان دکھایا اور بھارت نے پھر اس بیان کو اپنے حق میں استعمال کیا وہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کا تھا۔

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تحت ضرورت کے تحت پاکستانی قانون کے مطابق اگر پاکستان کی بہتری کے لیے قانون سازی کی گئی تو اسے متنازع بنایا جارہا ہے،پاکستان کی سڑکوں پر پاکستانی شہریوں کو گولی مار کر شہید کرنے والے ریمنڈ ڈیوس کو پاکستان سے باہر کس نے بھیجا؟ 

سارے چور اکٹھے ہورہے ہیں اور ایک ہی مطالبہ کررہے ہیں کہ احتساب ختم کردیں‘ سب کچھ بند کردیں اور ہم پھر لوٹ مار کریں ۔ جمعرات کو یہاں پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے سامنے کسی بھی فورم پر مناظرہ کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم دلائل سے بات کریں کہ 3 نسلوں سے جہاں آپ کی حکومت ہے وہاں آپ نے کیا کیا اور محض کچھ عرصے میں ہماری کیا کارکردگی رہی۔

آج جس انداز سے پارلیمان سے راہِ فرار اختیار کی گئی وہ خود اپنا مذاق بنانے کے مترادف ہے، پوری قوم سمجھ چکی ہے اور قوم کا مطالبہ ہے کہ اسپیکر صاحب ان پر لازم کردیں کہ اپنی تقریر کے بعد یہ ایک تقریر تک پارلیمان میں موجود رہیں۔

بلاول بھٹو نے جو سوال ایوان میں اٹھائے میں ان کا جواب دینے کے لیے پریس کانفرنس کررہا ہوں‘ انہوں نے پہلی بات کلبھوشن کے بارے میں کی۔ این آر او کی بات کی لیکن کیا قوم بھول چکی ہے پاکستان کی سڑکوں پر پاکستانی شہریوں کو گولی مار کر شہید کرنے والے ریمنڈ ڈیوس کو پاکستان سے باہر کس نے بھیجا؟ آپ کی حکومت تھی اور آپ نے ہی بھیجا تھا۔

تازہ ترین