• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی اب دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں، فوربز

کراچی (نیوز ڈیسک) فوربز کا کہنا ہے کہ مکیش امبانی اب دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔ فوربز کے مطابق بھارت کے امیر ترین شخص کی دولت بڑھ کر 74.7ارب ڈالرز ہوگئی ہے۔ امبانی متعدد امریکی کاروباری شخصیات سے زیادہ مالدار ہیں جن میں وارن بفٹ، لیری ایلسن اور ایلن مسک شامل ہیں۔ صرف آج ہی ان کی مجموعی دولت میں 2.9 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ فوربز کے مطابق امبانی کی زیرقیادت ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے حصص کو 22 جولائی کو ایک نیا عروج ملا ہے جیسا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ 2 ہزار مارک بھارتی روپوں کے تجاوز کو عبور کیا ہے۔

تازہ ترین