• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سیاسی انجینئرنگ کےلیے استعمال ہورہا ہے، ترجمان چوہدری برادران


چوہدری برادران کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا ادارہ سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہورہا ہے۔

ترجمان نے نیب رپورٹ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ 20 سال پرانے کیس کی دوبارہ سماعت سیاسی انجینئرنگ نہیں تو اور کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ درخواست دینے والا نامعلوم اور معاملے کو دوبارہ کھولنے کی وجوہات بھی نامعلوم ہیں۔

چوہدری برادران کے ترجمان نے مزید کہا کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود میڈیا ٹرائل کی وجہ کیا ہے؟ کچھ پتا نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب نے تسلیم کیا کہ چوہدری صاحبان نے کوئی غلط قرضہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی قرض معاف کروایا ہے۔

ادھر نیب حکام نے لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چوہدری برادران نے بھی بے نامی اکاؤنٹس استعمال کرکے بیرون ملک سے پاکستان منی لانڈرنگ کی۔

تازہ ترین