• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری برادران کیخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت


چوہدری برادران کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی آمدن سے زائد اثاثوں کی انویسٹی گیشن میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں نیب کی انویسٹی گیشن رپورٹ جمع کرادی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ چوہدری برادران نے بھی بے نامی اکاؤنٹس استعمال کر کے بیرون ملک سے پاکستان منی لانڈرنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق چودھری برادران نے بھی بے نامی اکاؤنٹس استعمال کر کے بیرون ملک سے منی لانڈرنگ کی۔ 1985 میں چودھری شجاعت اور ان کی فیملی کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ روپے تھی، جو 2019 میں بڑھ کر 51 کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود میڈیا ٹرائل کی وجہ کیا ہے؟ کچھ پتا نہیں۔

20 سال پرانے کیس کی دوبارہ سماعت سیاسی انجینئرنگ نہیں تو اور کیا ہے۔ درخواست دینے والا نامعلوم اور معاملے کو دوبارہ کھولنے کی وجوہات بھی نامعلوم ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باجود میڈیا ٹرائل کی وجہ کیا ہے؟، کچھ پتہ نہیں، نیب 20 سالوں میں کسی کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

تازہ ترین