• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر محمد عامر اور ٹیم مساجر محمد عمران انگلینڈ پہنچ گئے۔ محمد عامر کو انگلینڈ میں بھی کورونا ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ وہ دو بار رزلٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کو جوائن کرسکتے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پانچ اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔

فاسٹ بولر اور مساجر محمد عامر اور محمد عمران لاہور سے براستہ دبئی مانچسٹر پہنچے، جہاں دونوں کا کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوگا، محمد عامر دو اور محمد عمران ایک ٹیسٹ منفی آنے پر اسکواڈ جوائن کرنے کے اہل ہوں گے۔

محمد عمران چونکہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں اس لئے وہ زیادہ خطرہ نہیں اور نظر ثانی شدہ قواعدو ضوابط کے مطابق انہیں ایک منفی ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔

محمد عامر کے اسکواڈ میں شامل ہونے سے وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو ریلیز کر دیا گیا ہے، پاکستان اسکواڈ میں دو وکٹ کیپرز محمد رضوان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

تازہ ترین