• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: سمندر پر درجنوں ڈولفن کی مستیاں، لوگ حیران


یوں تو آپ نے انسانوں کو موج مستی کرتے دیکھا ہی ہوگا،  لیکن یہاں تو جانور بھی موج مستی کرنے نکل پڑے ہیں۔

یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں ڈولفنز موج مستی کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ دلچسپ منظر برطانیہ کے شہر پورٹسماؤتھ کے سمندر پر دیکھے گئے جب کچھ سیاح مچھیروں کے ساتھ بوٹ میں سیر کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک درجنوں شرارتی ڈولفنز نے اینٹری دی اور پانی میں اُچھلتے ہوئے نہ صرف کرتب دکھائے بلکہ موج مستیاں بھی کیں۔

جبکہ یوں ڈولفنز کی اچانک آمد  پر جہاں کچھ سیاح خوفزدہ ہوگئے وہیں کچھ حیران ہوئے اور یہ منظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

تازہ ترین