• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ٹیسٹ: پہلے دن انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 258 رنز بنالیے

مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چار وکٹ پر 258 رنز بنالئے۔ اولی پوپ 91 اور جوز بٹلر 56 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز ایک ۔ ایک سے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ 113 رنز سے کامیاب

سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے کرتی گئیں۔ سبلی صفر، جو روٹ 17 اور بین اسٹوکس 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ روری برنز نے 57 رنز بنائے۔

122 پر چار وکٹیں گرنے کے بعد اولی پوپ اور جوز بٹلر نے جم کر کھیلا 136 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنائی۔

یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

دن کے اختتام تک انگلینڈ نے چار وکٹ پر 258 رنز بنائے تھے۔ اولی پوپ 91 اور بٹلر 56 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے تین اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین