• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،جعلی ڈگری پر نوکری سے فارغ پائلٹ نے برطرفی چیلنج کر دی

لاہور(نمائندہ جنگ)جعلی ڈگری کی بنیاد پر نوکری سے فارغ کئے جانے والے پی آئی اے کے پائلٹ نے اپنی برطرفی کے احکامات کو چیلنج کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے سابق پائلٹ بلال چغتائی نے اپنی برطرفی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست میں بتایا گیا کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک لائسنس معطلی کے حکم پر عملدرآمد بھی روکا جائے،سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے تحریری امتحان میں خود نہ بیٹھنے کا الزام لگا کر لائسنس معطل کر دیا، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ لائسنس معطلی کیخلاف 14 دنوں میں اپیل دائر نہ کرنے کی صورت میں لائسنس منسوخی کی کارروائی ہو گی لیکن ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپیل سننے ہی لائسنس معطل کر دیا جو غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پائلٹ لائسنس معطلی کا حکم غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک لائسنس معطلی کے حکم پر عملدرآمد بھی روکا جائے۔

تازہ ترین