• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل مری کو انتظامی خود مختاری دینے کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق تحصیل مری کو انتظامی خود مختاری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے ابتدائی منظوری دیدی ہے جبکہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود باضابطہ سمری تیار کرکے منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو بھجوائیں گے۔ذرائع کےمطابق نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت مری میں کل وقتی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی تعینات ہونگے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی تعداد دو جبکہ دو تھانے قائم کرکے دو ڈی ایس پی بھی تعینات ہوں گے۔ایک اے سی جنرل امور اور ایک اے سی ریونیو کے معاملات دیکھا کرے گا۔ایک ڈی ایس پی انویسٹی گیشن و آپریشن جبکہ ایک ڈی ایس پی ٹریفک اینڈ ٹورازم کے معاملات دیکھے گا۔مری کو سیاحوں کیلئے بھی جلد کھولنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری کے دورے کے دوران نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے ساتھ کہا کہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی کھولنے کیلئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مری میں 22کروڑ روپے سے نئی واٹر سکیم بنے گی-انہوں نے کہا کہ مری مظفر آباد روڈ 2کروڑ 42 لاکھ روپے سے مکمل کریں گے۔
تازہ ترین