• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکار ثقافت کے ترجمان اور قیمتی اثاثہ ہیں‘اکبر خان درانی

پشاور (وقائع نگار)فنکار ثقافت کے ترجمان اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور حقوق کا تحفظ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر خان درانی ‘چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان‘ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور‘ ڈی جی ریڈیو پاکستان عنبرین جان اور ڈائریکٹر پروگرام ریڈیو خالدہ نزہت نے کیااسلام آباد میں پاکستان آرٹسٹس ایکویٹی کے وفد سےگفتگو کے دوران کیا۔ملاقاتوں میںفنکاروں اور تکنیک کاروںکو درپیش اجتماعی اور انفرادی مسائل کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی جن میںفنکاروں کے لئے ہیلتھ کارڈز‘ فنکار ہاوسنگ سوسائٹی‘ رکے معاوضوں کی فوری ادائیگی‘ریڈیو وٹی وی کے معاوضوں میں اضافہ‘ پی ٹی وی ان ہائوس پروڈکشن‘علاقائی زبانوں میں پروگرامز وڈراموں کی بندش فوری ختم وفنڈز کے اجراء‘علاقائی چینل پی ٹی وی بولان کے فنڈز ‘ دیگر زیر التوا چینلوںاباسین‘ مہران‘ پنجاب اور پوٹھوہارکے قیام‘ پرائڈ آف پرفارمنس سینئر فنکاروں کو حکومتی کمیٹیوں میں شامل کرنا‘انکی پروگراموں میں کاسٹنگ یقینی بنانا‘ فنکاروں کو پروڈکشن ہاوسز کے لئے زمینوں وبلاسود قرضوں کی فراہمی ‘ کار وہاوس لیزنگ کی سہولت‘ صدر مملکت ‘وزیراعظم اور وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز سے عید کے بعد ملاقاتوںکا تذکرہ شامل تھا۔پاکستان آرٹسٹس ایکویٹی کے وفد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں چیئرمین و رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی دعوت پر شرکت کی جہاں شاہدنذیرخان نے کمیٹی کے ارکان کو فنکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وفد کی وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز اور چیئرمین سٹیڈنگ کمیٹی میاں جاوید لطیف نے ملاقات ہوئی۔ ارکان قومی اسمبلی مریم اورنگزیب‘ نفیسہ شاہ‘ناز بلوچ‘ جویریہ آھیر‘ کنول شازب اور دیگر نے فنکاروں کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پر زور دیا اور اسمبلی اور ہر فورم پر بات کرنے کا یقین دلایا۔
تازہ ترین