• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا کی رحمان ملک کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سنتھیارچی کی رحمان ملک کےخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان نے امریکی شہری سنتھیا رچی کی رحمان ملک کےخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی، سنتھیا اپنے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

درخواست کی سماعت میں عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کےوکیل کو وکالت نامہ جمع کرانےکی مہلت دیتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پردلائل دینے کی ہدایت کردی۔

درخواست کی سماعت کے دوران وکیل رحمان ملک نے عدالت کو بتایا کہ سنتھیارچی کی ملک بدری کا کیس اسلام آبادہائیکورٹ میں زیر التواء ہے،

3 اگست کےبعد سیشن کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

وکیل سنتھیارچی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک کی جانب سےجان بوجھ کر کیس التواء میں رکھنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر5 اگست کو فریقین سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین