• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KPK حکومت کا کھیلوں کی معطل تربیتی سرگرمیاں بحال کرنےکا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کے باعث کھیلوں کی معطل تربیتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹرجنرل محکمہ کھیل اسفندیارخٹک کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تربیت کیلئےگراؤنڈ عید کے بعد کھولے جائیں گے، کھیلوں کی تربیتی سرگرمیوں کیلئے ضوابط تیارکر لئے ہیں۔

اسفندیارخٹک کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تربیت کےدوران سماجی فاصلے دیگر ضوابط کا خیال رکھاجائےگا، کھلاڑیوں کیلیےماسک پہننا اورسیناٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا۔

ڈی جی محکمہ کھیل خیبر پختونخوا  نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی رہےگی۔

تازہ ترین