• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر کا سوشانت سنگھ کو خراج عقیدت

دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر پیو ڈی پائی نے آنجہانی بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے اروڈ الشیلبرگ بالمعروف پیو ڈی پائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر سوشانت سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا کے معروف کامیڈین نے سوشانت سنگھ راجپوت کے لیے 24 منٹ طویل ویڈیو بنائی۔

انھوں نے کہا کہ میں یہ نہیں بتانے جارہا کہ جیسا کہ میں جانتا تھا یہ لڑکا کون تھا۔

اس نے کہا کہ وہ ایک پرکشش اور اچھا انسان تھا، میں اس حادثے پر یقین رکھتا ہوں، اس نے واقعی آپ کو دکھی کیا ہوگا جب آپ یہ سوچتے ہیں کہ یہ لڑکا بہت کم عمری میں گزر گیا۔

پیو ڈی پائی نے کہا کہ پولیس کہتی ہے کہ یہ خودکشی ہے لیکن کم از کم میں ذاتی طور پر میں اسے خود کشی تصور نہیں کرسکتا، یہ ایک طویل تنازع ہے میں اس میں نہیں پڑنا چاہتا، لیکن میں صرف اسے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ویڈیو بنانا چاہتا تھا، کیونکہ میرا خیال ہے کہ وہ بہت اچھا انسان تھا۔

پیو ڈی پائی نے سوشانت سنگھ راجپوت کی ایک ویڈیو کلپ پر تبصرہ کیا۔

یہ ویڈیو کلپ 2016 کی تھی، جس میں سوسانت سنگھ راجپوت ایک یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کیا تھا۔

اس میں سوسانت سنگھ راجپوت کہہ رہے ہیں کہ ’سالہا سال میں نے اسی پاگل پن میں گزارے کہ کیا ہونے جارہا ہے، میں ہمیشہ اپنے ماضی سے مستقبل کے درمیان گھومتا رہا، جبکہ اپنے حال میں کبھی نہیں رہا۔ لیکن اس لمبے عرصے میں پہلی مرتبہ مجھے کامیابی کا صحیح مطلب سمجھ آگیا ہے جو پیسہ اور شناخت نہیں بلکہ ’اب‘ اور جوش و جذبہ ہے۔‘

ان الفاظ پر ردِ عمل دیتے ہوئے پیو ڈی پائی نے کہا کہ یہ وہ بیان تھا جس میں وہ جی  رہے تھے، ظاہر ہے یہ ان کی موت سے چند سال پہلے کا ہے، تاہم جب آپ کی اس طرح کی ذہنیت ہو تو آپ خود کشی نہیں کرسکتے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں ان سب باتوں (قیاس آرائیوں) پر یقین نہیں رکھتا، نہ ہی اس معاملے میں کچھ بولنا چاہتا ہوں۔

آخر میں انھوں نے سوشانت کے لیے دعائیہ کلماتے کہے اور ساتھ میں کہا کہ میں آپ سے ملنا چاہوں گا۔

تازہ ترین