• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست فریقین سے حتمی دلائل طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کی عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پرحتمی دلائل طلب کرلیے۔ ہفتہ کو سماعت کے دوران سنتھیا رچی اپنے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی، اس موقع پر عدالت نےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے ان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل کی ہدایت کی جبکہ رحمن ملک کے وکیل نے کہاکہ سنتھیا کی ملک بدری کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، 3 اگست کے بعد یہاں کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
تازہ ترین