• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

T20 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ نہ ہونے سے پی سی بی کو نقصان ہوگا: مدثر نذر

گولڈن آرم سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ نہ ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر بورڈز اور ایمرجنگ ممالک کو کم پیسے ملیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے جب فنڈز کم ملیں گے تو ڈویلپمنٹ پر خرچ بھی کم ہو گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پہلے ہی اسپانسرز نہیں لائے جا سکے، اب مزید مشکل ہو گی۔

‏مدثر نذر نے کہا کہ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالی مسائل ہوں گے۔

تازہ ترین