• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی ایک عدالت نے سابق ملازم کی شکایت پر علی بابا کے بانی ’جیک ما‘ کو طلب کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی ای کامرس کمپنی علی بابا کے سابق ملازم نے جیک ما پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سينسر شپ اور فیک نیوز کی نشاندہی کرنے پر ملازمت سے ہٹایا تھا۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ جيک ما اور دیگر 12ملازمین کو 29 جولائی کو نئی دلی کی عدالت ميں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خبرایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت چین کشیدگی کے سبب علی بابا سميت 57 چینی ایپس پر بھارت میں پابندی لگا دی گئی ہے۔ 

تازہ ترین