• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب میں عیدالاضحیٰ سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت بازار اور پلازے عید سے دو تین روز قبل بند رہیں گےجبکہ مویشی منڈیاں، یوٹیلیٹی اسٹورز، دودھ دہی، تندور اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

ذرائع سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن تیار ہے کسی وقت بھی جاری ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین