آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہاکی کے کھلاڑیوں میں کورونا فنڈز کی تقسیم

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کورونا فنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کردی گئی ہے ۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) آصف باجوہ کے مطابق پی ایس بی سے ملنے والی 15 لاکھ روپے کی رقم 32 کھلاڑیوں کو دے دی ہے، 32 کھلاڑیوں میں جونیئر ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کے ملازمین کو بھی کچھ رقم تقسیم کی گئی ہے، کورونا میں کچھ کھلاڑیوں کی مالی مشکلات کی اطلاع ملیں تھیں جنہیں رقم دی گئی ہے ۔

سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو 30 ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید