کراچی میں بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ بالخصوص شہر کے شمالی اور مغربی علاقوں کا ایک بڑاحصہ بجلی سے محروم ہے۔
اورنگی ٹاؤن، بلدیہ، سعید آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، سائٹ، لیاقت آباد، کاٹھور اور گلشن معمار میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
نصرت بھٹو کالونی، نارتھ کراچی، قصبہ، علی گڑھ، منگھو پیر، کنواری کالونی، ولیکا، بنارس، احسن آباد، موچکو اورملحقہ علاقوں میں بجلی غائب ہے۔
اسی طرح ملیر، کھوکھراپار، شاہ لطیف ٹاؤن، بن قاسم، گڈاپ اور سہراب گوٹھ، پاپوش نگر، چھوٹا میدان، ایف سی ایریا، موسیٰ کالونی اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔