• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صبور علی نے اپنی بڑی بہن اداکارہ سجل علی سے خوبصورت انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔

صبور علی اور سجل علی پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نام ہیں، صبور سجل کی چھوٹی بہن ہیں، صبور نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بڑی بہن سجل علی کے لیے ایک خوبصورت پیار بھرا پیغام لکھا ہے۔

صبور علی کے ٹوئٹ سے بخوبی انداز لگایا جا سکتا ہے کہ صبور اپنی بہن سجل کی شادی کے بعد اُسے کتنا یاد کر رہی ہیں ۔

صبور نے اپنی اور سجل کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے سجل کے لیے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’میری بین سجل، وہ صرف میری بہن ہی نہیں بلکہ ایک دوست بھی ہے، میری سرپرست، میرا حوصلہ اور میرا ضمیر ہے۔‘

صبور نے مزید لکھا کہ ’حتیٰ کہ آج بھی اگر اُنہیں کوئی مشورہ لینا ہو یا کوئی بات بتانی ہو تو سجل علی وہ سب سے پہلی شخصیت ہوں گی جنہیں وہ کال کریں گی۔‘

واضح رہے کہ سجل علی نے رواں سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی اداکار، گلوکار اور تھیٹر آرٹسٹ احد رضا میر کے ساتھ بیرون ملک شادی کر لی تھی ۔

تازہ ترین