• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے پر چابی ماتھے پر ٹھونک دی

رات میں گشت پر مامور بھارتی پولیس نے ایک شہری کو ہیلمٹ نہ پہننے کی سزا دیتے ہوئے اُس کے ماتھے پر موٹر بائیک کی چابی ٹھونک دی۔

بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں اپنی ہی نوعیت کا ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں رات کے دوران گشت پر مامور 3 پولیس اہلکاروں نے موٹر بائیک پر سوار دو دوستوں کو روکا اور ہیلمٹ نہ پہننے پر ڈانٹنے لگے، پولیس اور نوجوانوں کے درمیان تلخ کلامی بڑھ گئی جس پر پولیس اہلکاروں نے ایک نوجوان کے ماتھے پر موٹر بائیک کی چابی ٹھونک دی۔

بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف وزی کرنے پر شہری کے ماتھے پر چابی ٹھونکنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اُسے طبی امداد دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام 8 بجے پیش آیا جب دونوں دوست گھر سے موٹر بائیک میں پیٹرول بھروانے کی غرض سے باہر نکلے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقع کے بعد مقامی افراد سڑکوں پر آ گئے اور پولیس اہلکاروں کی بربریت کے خلاف احتجاج کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ۔

تازہ ترین