• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان


وزیر ا عظم عمران خان نے 9 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کردیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کےنام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کےنام اہم پیغام میں کہا کہ ہم نے 2023 تک دس ارب درخت لگانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 اگست کو ملک بھر میں شجرکاری کریں گے، ہر کسی کو شجرکاری میں حصہ لینا چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں درخت لگانا دو وجہ سے ضروری ہے، پہلی وجہ آلودگی اور دوسری وجہ گلوبل وارمنگ ہے، آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر اثر پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں سب سے زیادہ درخت لگانے کا ریکارڈ قائم کریں گے جبکہ شجر کاری مہم میں خود بھی ٹائیگر فورس کا حصہ بنوں گا۔


تازہ ترین