• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پاکستانی فلم ساز عاصم عباسی11 اگست کو بھارتی انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم زی 5 گلوبل پر اپنا برانڈ نیو شو ’چڑیلز‘ ریلیز کرنے  کا ارادہ رکھتے ہیں۔

زی 5 دراصل زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز کا حصہ ہےجس نے اپنے ’زندگی‘ برانڈ کو دوبارہ لانچ کیا ہے۔آپ زی 5 پر ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریلز دیکھ سکتے ہیں۔

 زی 5 گلوبل پر نشر کئے جانے والے پاکستانی ڈراموں میں ماہرہ خان کا ڈرامہ شہرذات، عثمان خالد بٹ اور مایا علی کا عون زارا، بڑی آپا ،مستانہ ماہی، فہد مصطفیٰ کا  ’میں عبدالقادر ہوں‘ کے علاوہ فلم  ’کیک‘ کے ہدایتکار عاصم عباسی اور  ’رام چند پاکستانی‘ کی ڈائریکٹر مہرین جبار کے پراجیکٹس بھی شامل ہیں ۔

11 اگست سے بھارت میں نشر کی جانے والی پاکستانی سیریز ’چڑیلز‘ کی کاسٹ میں ثروت گیلانی، نمرہ بُچّہ، مہر بانو اور یاسرہ رضوی شامل ہیں۔


اس شو کا مقصد معاشرے میں ان لوگوں کی منافقت کو چیلنج کرنا ہے جو عورتوں اور ان کے حقوق پر قابض ہوجاتے ہیں۔

شو میں اس چیز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کی خود مالک ہے ، پابندیوں اور ہر اس تعصب کو توڑنا چاہتی ہے جو معاشرے میں عورت کے خلاف جاری ہیں۔

وہ بہت مضبوط ہے اور ہوشیار ہے جس بات پر یقین رکھتی ہے،اس پر ڈٹ جاتی ہے کیونکہ  وہ ایک چڑیل ہے۔


ڈائریکٹرعاصم عباسی کا کہنا ہے کہ بھارتی پلیٹ فارم ’ زندگی‘  کا عزم اوریجنل مواد کو نشر کرنا ہے، اس نے مجھے چڑیلز جیسا شو تخلیق کرنے کیلئے ایک مکمل پلیٹ فارم مہیا کیا ۔

یہ مضبوط خواتین کی کہانی ہے جو خود کو دریافت کرنے، بااختیار ہونے اور اپنی بہنوں کی حمایت کے سفر پر نکلی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ چڑیلز  دنیا بھر کے ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔

تازہ ترین