• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان نے بلاول اور شہباز کو رسوا کرنے کیلئے اپنا کندھا دیدیا، چوہان

وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آج بلاول بھٹو اور شہباز کومزید رسوا کرنے کیلئے اپنا کندھا فراہم  کردیا ہے۔

ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دو کرپٹ قائدین کو ایک  میز پر بٹھانے کا کارنامہ بھی مولانافضل الرحمان کے کھاتے میں لکھا گیا۔

انہوں ے کہا کہ کرپٹ ٹرائیکا کاسارا زور ملکی خزانے پر دوبارہ ہاتھ صاف کرنے کےطریقے تلاش کرنا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ شہبازشریف کے بلاول کو ٹھینگا دکھانےکا سب سے زیادہ رنج شاید مولانا کو ہوا تھا، بلاول اور شہباز شریف کی دوری سے مولانا کو اپنی اے پی سی ناکام ہوتی دکھائی دےرہی تھی۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کرپشن کا ٹرائیکا بن چکے ہیں۔

تازہ ترین