• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے بیٹے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا

کورونا سے متعلق وڈیو ٹوئٹ کرنے پر ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کر دیا۔

ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے اکاؤنٹ پر بارہ گھنٹے کی پابندی لگائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ہائیڈروکسی کلوروکوئین دوا کے بارے میں وڈیو شیئر کی تھی۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وڈیو سے ٹوئٹر کی کورونا سے متعلق غلط معلومات کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

تازہ ترین