• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پب جی گیم پر دوبارہ پابندی، وقار ذکاء کی نظر ثانی درخواست

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آن لائن گیم پب جی پر پابندی سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وجوہات پرمبنی تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق پب جی گیم پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ۔پب جی گیم پر پابندی کے خلاف آواز اٹھانے والے معروف میزبان وقار نے پی ٹی اے کو درخواست ارسال کی ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔اس سے قبل ٹی وی میزبان وقارذکاء نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے آن لائن گیم پب جی پرعارضی پابندی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیم پر پابندی کا یکم جولائی کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی اے کو تمام درخواستوں پر7 دن میں تفصیلی وجوہات کے ساتھ فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا۔پی ٹی اے کی جانب سے آن لائن گیم پر دوبارہ پابندی لگانے کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا جس میں عمران خان سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ گیم پر سے پابندی ہٹائی جائے۔یاد رہے کہ پب جی کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد پی ٹی اے نے یکم جون کو یہ پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھیل نشے جیسا، وقت کا ضیاع ہے اور بچوں کی جسمانی ونفسیاتی صحت پرشدید منفی اثرڈالتا ہے۔

تازہ ترین