• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری لاک ڈائون پر عملدرآمد‘ 12مقامات پر پولیس پکٹس لگا دی گئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عید الاضحی کے موقع پر مری میں لاک ڈائون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے 12مقامات پر پکٹس لگا دی گئیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مکمل لاک ڈائون کے تحت آج بدھ سے کسی غیر متعلقہ شخص کا کوہ مری میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر سے سیاح بڑی تعداد میں کوہ مری کا رخ کرتے ہیں موجودہ حالات کے پیش نظر امسال مری میں سیاحوں کا داخلہ بند رہے گا۔ اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کے 374افسروں اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سکیورٹی انتظامات کی اوور آل سپرویژن کرینگے ۔جبکہ ایس پی صدر ڈویژن، ایس پی سی آئی اے اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی نگرانی میں 7ڈی ایس پیز، 8انسپکٹرز، 50اپر سب آرڈی نیٹس، 197کانسٹیبل اور 108ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ انگوری روڈ ٹرن پکٹ، ٹول پلازہ پھلگراں ایکسپریس وے مری، سترہ میل ٹول پلازہ، جی ٹی روڈ مری، ٹورازم سیلنگ پوائنٹ چوکی کرور، بانسرہ گلی، باڑیاں، لورہ روڈ، گلڈنہ، جی پی او چوک، مسیاڑی، جھیکا گلی، لاری اڈہ پر پکٹیں لگا دی گئی ہیں۔
تازہ ترین