• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو کی ترقی کیلئے بہتر ترقیاتی منصوبے تیار کر رہے ہیں ‘معاون خصوصی

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج و اوقاف اور مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نظام کی تبدیلی و اصلاح کے لئے موثر اقدام کر رہی ہے تاکہ صوبے کے تمام پسماندہ علاقے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو کو ماڈل اور ترقی یافتہ ضلع بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں اقربا پروری کا مظاہرہ ہوا ہے لیکن اب ہر گز ایسا نہیں ہو گا۔منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفیگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں آج صوبے میں گڈ گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کا خواب پورا ہو رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ضلع ہنگو کی ترقی کے لیے بہتر ترقیاتی منصوبے تیار کر رہے ہیں تاکہ ہنگو کی پسماندگی کو دور کر کے ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو میں 1330 کنال اراضی پر یونیورسٹی بنانے اور جدید ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں جس سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں پیدا ہوں گی اور عوام کے محرومیوں کا ازالہ بھی ہو گا۔
تازہ ترین