• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر افغانستان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، زلمے خلیل زاد


افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے عید کے موقع پر ناصرف طالبان اور افغان حکومت کی جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے بلکہ جنرل ملر، امریکی سفیر اور اپنی طرف سے افغانیوں کو عید کی مبارک باد بھی دی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ عید الاضحیٰ نیکی کے کاموں اور میل ملاپ کا تہوار ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو

زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ یہ عید افغان عوام کو پائیدار امن کے ایک قدم اور قریب لائے گی۔

انہوں نے افغان فورسز سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس بات کا اظہار بھی کیا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ افغان فورسز شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گی۔

تازہ ترین