• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل زاد کا افغانستان میں قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم

افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کو کورونا وباء کے اس دور میں وقت کی اشد ضرورت قرار دیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر بیان میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امن عمل اور تشدد کم کرنے میں قیدیوں کی رہائی اہم پیش رفت ہے، فریقین کو امن معاہدے کے نکات پر جلد از جلد عملدر آمد یقینی بنانے کی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کو لاحق کورونا وباء خطرات کے پیش نظر قیدیوں کا تبادلہ انتہائی اہم ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز 20 افغان سیکیورٹی اہلکار قیدی رہا کیے تھے، افغان حکومت کی طرف سے بھی پچھلے ہفتے 200 طالبان قیدی رہا کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین