آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زائرہ وسیم کا لطیفہ مداحوں کو بھاگیا

گزشتہ سال اسلام کی خاطر فلمی دُنیا کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم کے لطیفے نے اُن کے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زائرہ وسیم نے ایک  ٹوئٹ کیا جس میں اُنہوں نے عیدالاضحیٰ سے قبل گھروں میں ہونے والی صفائی کی مناسبت سے ایک لطیفہ لکھا جسے پڑھنے کے بعد اُن کے مداح خوب محظوظ ہورہے ہیں۔


زائرہ کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’لگتا ہے کہ آج آپ کی امّی آپ سے گھر کے جالے صاف کروا رہی ہیں۔‘

اُن کے اس ٹوئٹ کے جواب میں مداحوں کی جانب سے پھر پور انداز میں ردعمل دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید