پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت پارلیمنٹ بالادست ہے، جس نے تاریخی فیصلے کیے اور ان فیصلوں سے قوم اور وفاق کو مضبوط کیا گیا۔
انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سےمتعلق نظرثانی آرڈیننس سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سابق صدور جنرل ضیاء الحق اور جنرل (ر) پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف بھی سینیٹ کھڑی رہی۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آج میرے جیسا شخص جس کے ہاتھ گلے میں ڈوری ہے وہ پارلیمنٹ میں بیٹھا ہے، فرق ادارے میں نہیں ہم میں ہے۔