• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نولنگ ڈیم کی تعمیر سے بلوچستان میں پانی کا مسئلہ حل ہوگا، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نولنگ ڈیم کی تعمیر سے پانی کا مسئلہ حل ہوگا۔

اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان کے آبی منصوبوں میں پیش رفت اور نولنگ ڈیم پر بریفنگ دی گئی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری پلاننگ اور سیکرٹری محکمہ آبپاشی بلوچستان نے اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کےذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں 28 ارب روپے لاگت کے نولنگ ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں نولنگ ڈیم دریائے مُولا پر ضلع جھل مگسی میں سنت کے مقام پر بنایا جائے گا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے بلوچستان کے نہری نظام، ڈیمز کی تعمیر و توسیع کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ 

وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نولنگ ڈیم ان منصوبوں میں ایک اضافہ ہے، جن سے صوبے میں پانی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین