• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: حذیفہ نے بتادیا علم کا شوق کوئی رکاوٹ نہيں مانتا




’پڑھے گا پاکستان تو بڑھے گا پاکستان‘، ملتان کے حذیفہ نے ثابت کردیا کہ علم کا شوق کوئی رکاوٹ قبول نہيں کرتا۔

پانچویں کلاس سے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ نے گذشتہ سال میٹرک میں 1100 میں سے 1050 نمبر لیے۔

حذیفہ اب پری میڈيکل کی تعلیم حاصل کر رہا ہے، جبکہ اس کے سر پر والد کا سایہ بھی نہیں۔

پانچ سال سے والدہ اور چار چھوٹے بھائی بہنوں کی کفالت کا بوجھ بھی اٹھایا ہوا ہے۔

تازہ ترین