• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا بھارتی جیل میں ماہی گیر کی موت پر احتجاج کا اعلان

فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر کی تشدد سے ہونی والی موت پر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی جیل میں تشدد سے پاکستانی قیدی عبدالکریم  بھٹی جاں بحق ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ واہگہ کے راستے لاہور آنے والی میت کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے علاوہ دیگر 4 ماہی گیر جنوری میں شکار کے لیے گئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ عبدالکریم بھٹی بھارتی گجرات کی جیل میں قید تھے، ان کا انتقال یکم جولائی کو بھارتی قید میں ہوا تھا۔

ترجمان فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا کہنا تھا کہ ماہی گیر عبدالکریم بھٹی کی میت ایدھی سہراب گوٹھ سردخانے میں رکھی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کی میت کو صبح سرد خانے سے بھٹ آئی لینڈ منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ماہی گیر عبدالکریم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر بھٹ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ جمعرات کو دوپہر 2 بجے نیٹو جیٹی پل پر میت رکھ کر ماہی گیر احتجاج بھی کریں گے۔ مظاہرے سے چیئرمین فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر خطاب کریں گے۔

احتجاج کے بعد پاکستانی ماہی گیر کی موچکو قبرستان میں تدفین ہوگی۔

تازہ ترین