اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی 9 شخصیات کو ہتک عزت پر 250ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دائر کیں،سوشل میڈیا پر تضحیک کی اور دھمکیاں دی ہیں۔