• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا کے مریض نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں 40 سالہ شخص نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا مریض نے گھر میں لگے پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت سمیرخان سے ہوئی ہے اور دو روز قبل اس کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سمیر کے چچا کریم خان نے پولیس کو بتایا کہ بظاہر لگتا ہے کہ کورونا مثبت آنے پر سمیر نے گھبراہٹ پر انتہائی اقدام اٹھایا

تازہ ترین