• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کا ٹرول کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو چُپ کروادیا۔

ہانیہ عامر عاصم اظہر سے تعلقات ختم کرنے اور محض ایک اچھا دوست کہنے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بریرہ مرزا نامی صارف نے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ ہانیہ کے انکشاف کے عاصم محض اُن کے ایک اچھے دوست ہیں، مداحوں نے عاصم اظہر سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے فیس بک پر  ’جسٹس فار عاصم اظہر‘ کے نام سے ایک ایونٹ تخلیق کیا تھا جس کے ذریعے لوگوں کو ہانیہ عامر کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرے کی دعوت دی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کا وقت اتوار کی شام 5 بجے کا مقرر کیا گیا تھا۔

ہانیہ نے ’جسٹس فار عاصم‘ نامی احتجاج کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ازراہِ مذاق لکھا کہ احتجاج کرنے والوں کیلئے کھانا کیا بناؤں۔

صارف نے ہانیہ کے اس مذاق کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ اپنی شخصیت کی سب سے کم ترین سطح دکھا رہی ہیں جو ایک مقبول ترین اداکارہ کو زیب نہیں دیتا۔

صارف نے اسے عوام میں مقبول ہونے اور سستی شہرت کا ایک طریقہ بھی قرار دیا۔

اس تنقید پر ہانیہ بھی چُپ نہ رہ سکیں اور صارف کو کرارا جواب دے ڈالا۔ ہانیہ نے لکھا کہ شخصیت کی نچلی سطح ظلم کے ساتھ کھڑا نہ ہونا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں عوامی رائے رکھنا، تشدد، بدسلوکی، دھونس، کم عمر کی شادی، جانوروں پر ظلم، عدم مساوات یہ سب ایک شخصی برائیاں ہیں، میرا مزاح نہیں۔

عاصم اظہر کو ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے ہانیہ عامر کو ٹیگ کیا اور سوال کیا کہ عاصم کو خودکشی کیلئے اکسانے کیلئے آپ نے کیا کیا؟

ہانیہ اس صارف پر بھی خوب برسیں اور کلاس لے لی، ہانیہ نے لکھا کہ خودکشی کوئی مزاحیہ لفظ نہیں ہے، نہ آپ مزاحیہ ہیں نہ ہی میں ہنس رہی ہوں۔

ہانیہ نے لکھا کہ ’میرا مزاح آپ سے بہتر ہے، مزاحیہ تبصروں کو سراہتی ہوں لیکن اپنی فضول باتیں اپنے تک ہی رکھیں۔‘

ہانیہ نے صارف کو فضول باتیں دماغ میں نہ رکھنے کا بھی مشورہ دیا۔  

تازہ ترین