• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے، علی زیدی

وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی والوں کے لیے ریلیف اور اچھی خبر ہے، وزیراعظم عمران خان کے دل میں کراچی کے لیے خاص جگہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے بروقت اقدام سے میں کراچی والوں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہےاور ان کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

وزیر اعظم نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پاک فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ کراچی کی صفائی کے آپریشن میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین