• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان نے گزشتہ سال کے حج کی یاد تازہ کردی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ سال کیے گئے حج کی یاد ایک بار پھر تازہ کردی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے مکّہ مکرمہ کی ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی، اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اذان دی جارہی ہے اور یہ ویڈیو گزشتہ سال کی ہے جب عائزہ خان اور دانش تیمور نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

View this post on Instagram

Best memories of 2019 ️ #hajmubarak2019 #azaaan ️

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


عائزہ خان نےحج کے دنوں کو قیمتی یاد قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اُن کے لیے سال 2019 کی سب سے بہترین یاد ہے۔‘

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’حج2019‘ اور ’اذان‘ بھی استعمال کیے۔

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 11 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک 2 لاکھ 2 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے گزشتہ سال حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

اِس ضمن میں عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عید الاضحٰی کی مبارک باد دی تھی اور لکھا تھا کہ ’الحمدللّٰہ ، ہم نے حج ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘


خیال رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو 6 سال مکمل ہونے والے ہیں، یہ خوبصورت جوڑی 8 اگست 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔

تازہ ترین