نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کی 3 گاڑیوں اور نوازشریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز کی ملکیت منجمد کردی ہے۔
توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پر دائر کرپشن ریفرنس میں نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نیب کی جانب سے آصف زرداری کی تین گاڑیوں کی ملکیت منجمد کی گئی ہے جن میں دو بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز گاڑی شامل ہے۔
دوسری جانب نیب نے نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز کی ملکیت بھی منجمد کردی ہے۔
احتساب عدالت کے جج اصغر علینے نیب سے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور حکم دیا ہے کہ تفتیشی افسر 5 اگست کو ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہو۔