• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش میں بھی عید الاضحٰی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

بنگلادیش میں بھی عید الاضحٰی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے لوگ بڑی تعداد میں مویشی منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں۔

قربانی کے جانوروں کو کشتیوں کے ذریعے مختلف علاقوں سے ڈھاکا کی مویشی منڈیوں تک پہنچایا گیا ہے ، جہاں گائے اور بکروں کی خریداری کیلئے آنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔

حکومت نے عید قرباں کیلئے کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں عارضی نرمی بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں عید الاضحٰی یکم اگست کو ہوگی۔

تازہ ترین