• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کے الزامات، ’می ٹو‘ مہم کی نئی لہر

مصر کے معروف ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کے الزامات کے بعد ’می ٹو‘ مہم کی نئی لہر سامنے آئی ہے۔

الزمات کے تحت مبینہ زیادتی کا واقعہ قاہرہ  کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں سال 2014 میں پیش آیا۔ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لگے الزامات میں بااثر خاندانوں کے نوجوانوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ 

ہوٹل  انتظامیہ کے مطابق 2014ء میں نہ تو ہوٹل انتظامیہ اور نہ ہی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تھی۔

مصر میں بعض لڑکیوں نے جنسی ہراسانی  کے واقعات سوشل میڈیا پر ثبوت کے ساتھ شیئر کیے تھے۔ سوشل میڈیا پر مہم کے بعد زیادتی کے الزام میں بااثر خاندان کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین