• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجک آباد،گلشن شہاب اورگردونواح میں صفائی کی صورتحال دگرگوں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقےتاجک آبادگلشن شہاب اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال دگرگوں اسٹریٹس لائٹس غیرفعال مکین پریشان متعلقہ حکام نے چپ سادہ لی اہل علاقہ نے بتایا کے عملہ صفائی کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقہ میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور مردہ جانور بھی میدانوں میں پڑے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہےجبکہ یہی گندگی کے ڈھیر مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا بھی سبب بن رہے ہیں انہوں نے بتایا کےکچرہ دان نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گلی محلوں میں کچرہ پھینکنے پو مجبور ہیں دوسری جانب رہی سہی کسر غیرفعال اسٹریٹس لائٹس نے پوری کر رکھی ہے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر سر گرم ہو جاتے ہیں اور رات کے اوقات میں آنے جانے والوں کو انکی قیمتی اشیا سے محروم کر دیتے ہیں علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کے فی الفور مذکورہ علاقہ میں صفائی کی صورتحال بہتر اور اسٹریٹس لائٹس فعال کی جائیں۔
تازہ ترین