• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرویز کا سب سے بڑا ملتان تا سکھر سیکشن جدید مانیٹرنگ سسٹم کے باوجود غیرمحفوظ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان تا سکھر موٹروے پر ہر چند کلومیٹر کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جبکہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام بھی فعال ہے، اس کے باوجود گزشتہ سے پیوستہ رات اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی مسافر بس کو چار مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، مسافر بس ٹائر پھٹنے کے باعث موٹروے پر ہی کھڑی تھی جسے ڈاکوؤں نے موٹروے پر آکر لوٹا، مسافروں سے چار لاکھ روپے سے زائد کی نقدی ، موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹا گیا، واقعے کے بعد موٹروے پولیس اور علاقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مقدمہ درج کر لیا ہے، ڈی آئی جی موٹروے ایم فائیو سیکشن منصور عالم کولاچی کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ کچے کا علاقہ ہے جہاں پر مزید نفری اور مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ شیر شاہ انٹر چینج اور روہڑی انٹر چینجز پر مسافر بسوں کے عملے کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریفننگ بھی دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین